کے ڈی اے میں توانائی بچت پالیسی 2026 کا نفاذ، سرکاری اخراجات میں بڑی کمی

کراچی: ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) نے حکومت پاکستان کی توانائی بچت پالیسی 2026 کے تحت پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے استعمال میں نمایاں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

اسٹیل ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم گینگ کے دو اہم ملزمان گرفتار

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ادارے میں پیٹرول اور بجلی کے استعمال کو کم سے کم سطح پر لایا جائے تاکہ قومی وسائل کی بچت اور غیر ملکی زرمبادلہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق پالیسی کے نفاذ کے بعد کے ڈی اے میں سرکاری گاڑیوں کا استعمال محدود کر دیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کے کوٹے میں 50 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔ بعض غیر ضروری سرکاری سہولیات اور مراعات کو بھی جزوی طور پر روک دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد اداروں میں کفایت شعاری کو فروغ دینا اور توانائی کے غیر ضروری استعمال کو روکنا ہے۔

آصف جان صدیقی نے ہدایت کی ہے کہ تمام شعبے فوری طور پر نئی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

کے ڈی اے انتظامیہ نے کہا ہے کہ ادارہ توانائی کے مؤثر استعمال، اخراجات میں کمی اور حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔

One thought on “کے ڈی اے میں توانائی بچت پالیسی 2026 کا نفاذ، سرکاری اخراجات میں بڑی کمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!