کراچی پولیس میں ریٹائرڈ افسران کو شاندار خراجِ تحسین، یادگاری شیلڈز پیش

کراچی: کراچی پولیس آفس میں ایس پی سید افتخار علی شاہ اور ایس پی محمد اسلم انڑ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔

کے ڈی اے میں توانائی بچت پالیسی 2026 کا نفاذ، سرکاری اخراجات میں بڑی کمی

تقریب میں آزاد خان نے ریٹائر ہونے والے افسران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے طویل پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران دیانتداری، محنت اور لگن کے ساتھ فرائض سرانجام دیے، جو محکمہ پولیس کے لیے ایک قابلِ قدر اثاثہ ہیں۔

تقریب میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک اور تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے بھی شرکت کی اور ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو سراہا۔

آزاد خان نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے افسران کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور محکمہ پولیس میں ان کا کردار قابلِ فخر مثال ہے۔

تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ افسران کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

One thought on “کراچی پولیس میں ریٹائرڈ افسران کو شاندار خراجِ تحسین، یادگاری شیلڈز پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!