امتحانات کی شفافیت کیلئے سخت نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کا مختلف مراکز کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد اسامہ بن اشرف نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے مختلف مراکز کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
Wednesday, 15th April 2026

انہوں نے رضویہ ناظم آباد میں قائم امام حسن عسکری اسکول سمیت متعدد امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور امتحانی عمل کی شفافیت، سیکیورٹی اور سہولیات پر تفصیلی بریفنگ لی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے جاری امتحانات کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے اور شفافیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دورے کے دوران انہوں نے امتحانی مراکز میں سیکیورٹی انتظامات، طلبہ کی چیکنگ کے طریقہ کار اور بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کا نقل کا مواد ساتھ نہ لائیں تاکہ میرٹ کو برقرار رکھا جا سکے۔

اسامہ بن اشرف نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں طالبات کی چیکنگ سے متعلق کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں، جس پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ چیکنگ کا عمل باوقار اور مناسب انداز میں کیا جائے تاکہ طلبہ کو ذہنی دباؤ کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے امتحانی اوقات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو بھی ضروری قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ لوڈشیڈنگ سے امتحانی عمل متاثر نہ ہو۔

مزید برآں، انہوں نے والدین کے لیے امتحانی مراکز کے باہر بہتر انتظامات کی ہدایت بھی کی، کیونکہ بڑی تعداد میں والدین شدید گرمی میں انتظار کرتے ہیں۔

عوامی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے ان اقدامات کو سراہا جا رہا ہے اور اسے امتحانی نظام میں بہتری کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2026 04 15 at 5.33.10 PM WhatsApp Image 2026 04 15 at 5.33.10 PM 2 WhatsApp Image 2026 04 15 at 5.33.10 PM 3 WhatsApp Image 2026 04 15 at 5.33.11 PM WhatsApp Image 2026 04 15 at 5.33.11 PM 2

2 thoughts on “امتحانات کی شفافیت کیلئے سخت نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کا مختلف مراکز کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!