اسپین اور چین کے تعلقات مضبوط، اسرائیل پر عالمی قانون کی خلاف ورزی کا الزام

بیجنگ: اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی قانون کی خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے اور اس کے خلاف آواز اٹھانے والی حکومتوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پاکستان کو ترجیح

چین کے دورے کے دوران صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے چین ایک اہم سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپین اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط اور متوازن بنانے کی ضرورت ہے، اور دونوں ممالک زرعی مصنوعات کی چینی منڈی تک رسائی بڑھانے، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر کام کر رہے ہیں۔

پیڈرو سانچیز نے کہا کہ یورپ اور اسپین کے مفاد میں ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے، کیونکہ یہ اقتصادی ترقی اور عالمی استحکام کے لیے اہم ہیں۔

اس سے قبل بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی اقتصادی تعاون، تجارتی روابط اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

One thought on “اسپین اور چین کے تعلقات مضبوط، اسرائیل پر عالمی قانون کی خلاف ورزی کا الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!