امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پاکستان کو ترجیح

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں ایرانی حکام نے پاکستان کو اپنی ترجیح قرار دے دیا ہے۔

سندھ پولیس میں جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کا فروغ ناگزیر قرار

ایرانی حکام نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم دوسری جانب سے حتمی مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔ ان کے مطابق اگر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوتا ہے تو پاکستان اس کے لیے ترجیحی مقام ہوگا۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب برطانوی خبر رساں ادارے Reuters نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اگلا دور اس ہفتے یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مذاکرات جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں۔

One thought on “امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پاکستان کو ترجیح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!