امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان ممکنہ میزبان، ٹرمپ نے عاصم منیر کی تعریف کر دی

واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کو ممکنہ اور ترجیحی مقام قرار دینے کی خبریں سامنے آئی ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں مذاکرات کے امکان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اسپین اور چین کے تعلقات مضبوط، اسرائیل پر عالمی قانون کی خلاف ورزی کا الزام

امریکی اخبار New York Post کے رپورٹر سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ دو دن میں اہم پیش رفت متوقع ہے اور امریکا پاکستان میں مذاکرات کے انعقاد پر زیادہ مائل ہے۔ ان کے مطابق مذاکرات کے لیے پاکستان کا انتخاب زیادہ ممکنہ آپشن ہے کیونکہ فیلڈ مارشل بہترین کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ابتدائی طور پر رپورٹر سے گفتگو میں پاکستان میں مذاکرات کی تردید کی تھی، تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ رابطہ کر کے انہوں نے پاکستان میں آئندہ مذاکرات کے امکان کا اشارہ دیا۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی اس معاملے پر مثبت مؤقف سامنے آیا ہے۔ ایرانی حکام نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور اگر دوسرا دور ہوتا ہے تو پاکستان ان کی ترجیح ہے۔

اس سے قبل برطانوی خبر ایجنسی Reuters نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے دوبارہ اسلام آباد میں امن مذاکرات کے لیے آ سکتے ہیں۔

مزید برآں، پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے بھی تصدیق کی کہ مذاکرات کا اگلا دور اس ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!