موچکو پولیس کی کارروائی، کیلے کی گاڑی سے 604 کلو اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

کراچی: ضلع کیماڑی پولیس نے بلوچستان سے کراچی اسمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بناتے ہوئے کیلے کی گاڑی میں چھالیہ چھپانے کا انکشاف کیا ہے۔ ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق یہ کارروائی 14 اپریل 2026 کو تھانہ موچکو کی حدود میں کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا سی آئی اے/ایس آئی یو آفس کا دورہ، تفتیشی کارکردگی کا جائزہ

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شہزور گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران کیلے کی بوریوں کے نیچے چھپائی گئی بڑی مقدار میں اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے مجموعی طور پر 52 بورے میں موجود 604 کلوگرام چھالیہ برآمد کی گئی، جو مبینہ طور پر بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث ملزم بلال ولد محمد لطیف کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ چھالیہ اور گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق ضلع کیماڑی میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں تاکہ غیر قانونی کاروبار کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

2 thoughts on “موچکو پولیس کی کارروائی، کیلے کی گاڑی سے 604 کلو اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!