کراچی میں حب کینال منصوبہ مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحالی کی خوشخبری

کراچی میں زیرو پوائنٹ حب کینال پر جاری ترقیاتی کام مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد حب ڈیم سے کینال میں پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی، پاکستان کے کردار کو سراہا گیا

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کینال کی سطح معمول پر آتے ہی حب پمپنگ سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی بحال کر دی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ زیرو پوائنٹ پر اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم کینال کو آپس میں ملانے کے لیے جدید انٹیک چیمبر تعمیر کیا گیا ہے، جس کے ذریعے دونوں کینالز کو حب ڈیم سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ضلع غربی اور کیماڑی کے علاقوں میں پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو بلا تعطل اور بہتر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

WhatsApp Image 2026 04 12 at 2.55.49 PM e1775992423524

One thought on “کراچی میں حب کینال منصوبہ مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحالی کی خوشخبری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!