اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی، پاکستان کے کردار کو سراہا گیا

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیاب میزبانی پر حکومتِ پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

کراچی: فریئر پولیس کی بڑی کارروائی، گھروں میں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار علاقائی شراکت دار کے طور پر غیر جانبدار پلیٹ فارم فراہم کیا، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان مکالمے اور سفارت کاری کو فروغ ملا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام خطے میں امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے امریکا اور ایران پر زور دیا کہ وہ مذاکراتی عمل کو جاری رکھیں کیونکہ اختلافات کے حل کے لیے بات چیت ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔

کمیٹی نے دونوں فریقین سے جنگ بندی برقرار رکھنے اور اس کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اعتماد سازی کو فروغ ملے گا اور انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔

بیان میں امریکا اور ایران سے لچک، ہمدردی اور مفاہمت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی، جبکہ اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران تنازع کے پرامن حل سے مشرقِ وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور دیگر خطوں پر مثبت اور دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔

WhatsApp Image 2026 04 12 at 2.55.18 PM

One thought on “اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی، پاکستان کے کردار کو سراہا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!