ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں، منشیات فروش، گٹکا ڈیلرز اور اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایس ایس پی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف تھانوں کی جانب سے کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں، جن کے دوران گٹکا/ماوا فروشوں، منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

کراچی میں حب کینال منصوبہ مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحالی کی خوشخبری

تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے I.R لسٹڈ گٹکا/ماوا فروش محمد عمران عرف کاکا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 150 پوریاں ماوا اور 15 کلو گرام چھالیا برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 240/26 بجرم دفعہ 4/8(1) کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ پاپوش نگر پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان جبار، عبید اور طحہ کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری سے ہوٹل میں بیٹھے ہونے کے دوران 71 ہزار روپے نقدی اور آئی فون چھین لیا تھا اور مزاحمت پر اس کی آنکھ پر پستول کے بٹ سے وار کرکے اسے زخمی کر دیا تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ سر سید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے I.R لسٹڈ منشیات فروش جمال عرف جمالی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 55 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 188/2026 بجرم سی این ایس ایکٹ 2024 کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!