کراچی: فریئر پولیس کی بڑی کارروائی، گھروں میں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

کراچی میں تھانہ فریئر پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک گینگ کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں بڑی کارروائی، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیا

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالوسیم ولد افتخار، مظہر ولد محمد، محمد نوید ولد اصغر علی اور ارسلان ولد عبدالمجید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ روز تھانہ فریئر کی حدود میں ایک رہائشی گھر میں چوری کی واردات کی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بند گھروں کی ریکی کرکے چوری کی وارداتیں کرتے تھے اور مختلف علاقوں میں سرگرم تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

One thought on “کراچی: فریئر پولیس کی بڑی کارروائی، گھروں میں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!