اسلام آباد: حالیہ گیلپ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام کی بڑی اکثریت جنگ بندی کے لیے حکومتی کوششوں اور ثالثی کردار کی حمایت کرتی ہے۔ سروے کے مطابق 93 فیصد شہریوں نے جنگ بندی کے لیے حکومتی اقدامات کی تائید کی، جبکہ 80 فیصد افراد خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے پُرامید ہیں۔
ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی، اسمگلر گرفتار
8 اور 9 اپریل کو کیے گئے سروے کے نتائج کے مطابق 82 فیصد شہری جنگ بندی کے لیے حکومت کی سفارتی کوششوں سے آگاہ ہیں، جبکہ 46 فیصد افراد ممکنہ بڑی سفارتی پیش رفت یا معاہدے سے متعلق معلومات رکھتے ہیں۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 93 فیصد عوام نے جنگ بندی میں پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کی، جن میں سے 72 فیصد نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس عمل کی مخالفت کرنے والوں کی شرح نہایت کم رہی۔
مزید برآں 80 فیصد شہریوں کا ماننا ہے کہ جنگ بندی کے بعد خطے میں صورتحال بتدریج بہتری اور امن کی جانب بڑھے گی، جبکہ 44 فیصد افراد اس حوالے سے انتہائی پُرامید دکھائی دیے۔
