کراچی: ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔
بوٹ بیسن مقابلہ اپڈیٹ، بینک ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم رکشہ کے ذریعے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ (NCP) چھالیہ شہر میں اسمگل کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شاہ زیب ولد سلطان زیب کے نام سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 8 بوریاں نان کسٹم پیڈ چھالیہ (تقریباً 100 کلوگرام)، ایک رکشہ نمبر AAD-4599 اور نقد رقم برآمد کر لی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اور برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ اسمگلنگ میں ملوث دیگر افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔
