پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی، وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ قوم سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

گیلپ سروے: 93 فیصد پاکستانی جنگ بندی کیلئے حکومتی اقدامات کے حامی

وزیراعظم کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں خلیج میں جنگ کے بجائے امن کی بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے ایران اور امریکا کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے پاکستان کی تجویز کو قبول کیا اور بات چیت پر آمادگی ظاہر کی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں فریقین کو عارضی جنگ بندی پر آمادہ کیا گیا ہے اور انہیں اسلام آباد آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ ساتھ عاصم منیر کو بھی اس پیش رفت پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کیے جا رہے ہیں اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت پہلے ہی 129 ارب روپے خرچ کر چکی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے صبر و تحمل کے ساتھ مشکل حالات کا سامنا کیا، اور حکومت ان کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!