کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
امیگریشن و بیرون ملک تعلیم پر سپیریئر کنسلٹنگ کا سیمینار 18 اپریل کو ہوگا
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت غلام رسول ولد شہزادو، خالد حسین رنجانی ولد بہادر خان اور سمیر علی ولد عبدالرزاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ماضی میں بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد ایک منظم “بینک روبر گینگ” سے تعلق رکھتے ہیں، جو بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے میں ملوث رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے کچھ روز قبل بوٹ بیسن کے علاقے میں ایک شہری سے 61 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔
حکام کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں، جن میں ملزمان کو جرم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم خالد حسین رنجانی کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، راہزنی اور اقدام قتل کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے تین موبائل فونز، دو موٹر سائیکلیں اور تین پستول بمعہ زندہ راؤنڈز برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس نے تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
