اسلام آباد: سپیریئر کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے امیگریشن اور بیرون ملک تعلیم سے متعلق 65واں ون ٹو ون سیمینار 18 اپریل کو مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا، جس میں طلبہ، پیشہ ور افراد اور خاندانوں کو بیرون ملک مواقع سے متعلق تفصیلی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون کی تقریب، بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں ریوارڈ تقسیم
ترجمان کے مطابق سیمینار میں شرکا کو پیشگی رجسٹریشن کے ذریعے بالمشافہ مشاورت دی جائے گی، جہاں امیگریشن پلاننگ، بیرون ملک تعلیم، وزٹ ویزا آپشنز اور مستقل سکونت سے متعلق اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
سیمینار کی قیادت امیگریشن ماہر عادل اسماعیل کریں گے جبکہ سپیریئر کنسلٹنگ کے ڈائریکٹر آپریشنز ابو بکر عادل بھی شریک ہوں گے۔ عادل اسماعیل کو اس شعبے میں 24 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے اور وہ ادارے کے بانی بھی ہیں۔
منتظمین کے مطابق سیمینار میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا میں تعلیم و امیگریشن کے مواقع، ای بی-2 این آئی ڈبلیو، یوکے گلوبل ٹیلنٹ ویزا اور دیگر پیشہ ورانہ راستوں پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
عادل اسماعیل کا کہنا تھا کہ جدید دور میں امیگریشن کا عمل ہر فرد کی پروفائل کے مطابق حکمت عملی بنانے کا تقاضا کرتا ہے، جبکہ ابو بکر عادل کے مطابق افراد اب زیادہ باخبر ہو چکے ہیں اور طویل المدتی منصوبہ بندی پر توجہ دے رہے ہیں۔
منتظمین نے واضح کیا کہ یہ واک اِن ایونٹ نہیں ہوگا اور شرکت کے لیے پیشگی رجسٹریشن لازمی ہے، جبکہ امیدواروں کو ابتدائی جانچ کے بعد وقت دیا جائے گا۔
