کراچی: ضلع کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کورنگی نمبر 2 مارکیٹ گلی میں بدنام چھالیہ فروش ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی اور ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے احکامات پر عمل میں لائی گئی۔
لیاری میں رکشہ اسکیم کے تحت مستحق افراد میں گاڑیاں تقسیم
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ارسلان شیخ ولد محمد اقبال شیخ کے نام سے ہوئی ہے، جو مضر صحت چھالیہ کی فروخت میں ملوث ایک بدنام ملزم ہے اور اس کا نام اے پلس کیٹیگری IR لسٹ میں بھی شامل ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 120 کلو گرام مضر صحت چھالیہ برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ملزم کا متعدد مقدمات میں سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جن میں مختلف نوعیت کے جرائم اور مضر صحت اشیاء کی تیاری و فروخت کے کیسز شامل ہیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اسے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔
