پاکستان یکجہتی ریلی، ایس ایس پی سینٹرل نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں منعقد ہونے والی پاکستان یکجہتی ریلی کے سیکیورٹی انتظامات کا ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے تفصیلی جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ناگن چورنگی سے شروع ہونے والی ریلی کے روٹ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی پلان کا معائنہ کیا۔

کورنگی پولیس کی کارروائی، 120 کلو مضر صحت چھالیہ برآمد، ملزم گرفتار

دورے کے دوران ایس ایس پی نے موقع پر تعینات پولیس نفری، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت دی کہ ریلی کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی اور دیگر افسران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکار مکمل الرٹ رہیں، داخلی و خارجی راستوں کی مؤثر نگرانی کی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل یقینی بنایا جائے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے مزید کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ریلی کے دوران تمام انتظامات مربوط انداز میں مکمل کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!