کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے لیاری میں رکشہ تقسیم تقریب کے دوران مستحق اور بے روزگار افراد میں رکشے اور ان کے مالکانہ حقوق کی چابیاں تقسیم کیں۔ یہ اقدام چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر عمل میں لایا گیا۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی، یونیورسٹی روڈ سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
تقریب میں پیپلز پارٹی کے پولیٹیکل و پارلیمانی سیکریٹری جنید جیڈی سمیت پارٹی رہنما یوسف بلوچ، عثمان ہنگورو اور لیاری کی مقامی قیادت نے شرکت کی، جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ رکشہ اسکیم کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا ہے اور یہ منصوبہ لیاری سے خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ ہر گھر کو روزگار اور ہر فرد کو باوقار زندگی فراہم کی جائے۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ اسکیم مستحق افراد کے لیے امید کی نئی کرن ہے، جس سے درجنوں خاندانوں کو معاشی سہارا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے اور سندھ حکومت عوامی خدمت کے اپنے مشن پر گامزن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور لیاری سمیت پورے سندھ میں ترقیاتی و فلاحی منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔
لیاری کے عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
