سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت متعدد افسران کے تقرری و تبادلے کیے گئے ہیں۔

بوٹ بیسن پولیس مقابلہ، فائرنگ کے بعد 3 ملزمان گرفتار

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی ارشد حسین لغاری کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی کراچی رینج کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ مسکین احمد گھلیو کو ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل ضلع ٹنڈو محمد خان تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح شکیل احمد سولنگی کو ایس ڈی پی او ٹنڈو غلام حیدر ضلع ٹنڈو محمد خان مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبداللہ بریرو کو ایس ڈی پی او سٹی ضلع ٹنڈو محمد خان تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں علی نواز مری کو تبادلہ کر کے سی پی او سندھ کراچی رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ محمد معین اور امتیاز اللہ خان کی خدمات بھی ایڈیشنل آئی جی پی کراچی رینج کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

سندھ پولیس کے مطابق یہ تقرریاں اور تبادلے انتظامی ضروریات کے تحت کیے گئے ہیں تاکہ محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

2 thoughts on “سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!