آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، سی ٹی ڈی کی ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ سی ٹی ڈی کے مختلف امور کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنانے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ پولیس کی "ریڈ بک” کو مصنوعی ذہانت (AI) کے فیچرز کے ساتھ ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، جبکہ ہائی پروفائل ملزمان کے اندراج اور اخراج کے لیے خصوصی بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ڈیجیٹل ریڈ بک کو آن لائن سرویلنس ایپس کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کو جدید آلات سے لیس کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جدید آلات کی خریداری کے لیے تجاویز جلد حکومت کو پیش کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن سسٹمز کے مؤثر استعمال کے لیے مختلف اداروں کے درمیان رابطے مزید مضبوط کیے جائیں اور آئی ٹی کے تعاون سے پولیس افسران کی باقاعدہ تربیت یقینی بنائی جائے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ سی ٹی ڈی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے وسائل کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ دہشت گردی اور سنگین جرائم کے خلاف اقدامات مزید مؤثر ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!