کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقے بوٹ بیسن میں پھاٹک کے قریب پولیس اور موٹر سائیکل سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین ملزمان کو زخمی کیے بغیر گرفتار کر لیا گیا۔
شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، غیر قانونی ریتی و بجری کی ترسیل ناکام
پولیس کے مطابق اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار کو بھی گولی لگی، تاہم وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔
جوابی کارروائی میں پولیس نے تینوں ملزمان کو قابو کر لیا، جن کی شناخت غلام رسول ولد شہزادو، خالد حسین ولد بہادر خان اور سمیر علی ولد عبدالرسول کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین موبائل فونز، دو موٹر سائیکلیں اور تین پستول بمعہ زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
