سی ٹی ڈی کی کارروائی، یونیورسٹی روڈ سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد فرحان خان کے نام سے ہوئی ہے، جو فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں 12 ربیع الاول کے روز ایک واردات کی تھی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اس کارروائی میں مسجد ابوبکر کے امام مفتی قیصر فاروق کو قتل کیا گیا تھا، جبکہ ایک بچہ بھی زخمی ہوا تھا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 2023 میں کی گئی ایک واردات میں استعمال ہونے والا نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

One thought on “سی ٹی ڈی کی کارروائی، یونیورسٹی روڈ سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!