شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، غیر قانونی ریتی و بجری کی ترسیل ناکام

کراچی: ضلع ملیر پولیس کے تھانہ شاہ لطیف نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ریتی اور بجری کی چوری و ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی دوران گشت تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود صالح محمد گوٹھ میں کی گئی۔

شرافی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مٹی کی غیر قانونی کھدائی اور ترسیل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت محمد رحیم اور مغیب کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ریتی سے لوڈ ٹرک بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس نے موقع پر سپلائی میں استعمال ہونے والا ڈمپر بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر ریتی، بجری یا مٹی کی کھدائی اور ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ قدرتی وسائل کے غیر قانونی استعمال کو روکا جا سکے۔

One thought on “شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، غیر قانونی ریتی و بجری کی ترسیل ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!