کراچی: ضلع ملیر کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ محمد سٹہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو کیا۔
پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سمیر ولد محمد جمن کے نام سے ہوئی ہے، جو مقابلے کے دوران زخمی ہو گیا۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک تجزیے کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے، جبکہ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ مزید تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔
