کراچی میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت، کیسز میں اضافہ

کراچی: شہر میں رواں سال ڈینگی وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق متاثرہ مریض کا تعلق ضلع شرقی سے تھا، جس کی موت کے بعد صحت حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وائرل آڈیو پر کورنگی پولیس کا ایکشن، انکوائری کا حکم

ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں اب تک ڈینگی کے مجموعی طور پر 198 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز کراچی ڈویژن سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں 163 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے، جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں 24 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح میرپورخاص ڈویژن سے 8 اور سکھر ڈویژن سے 3 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انسدادی اقدامات جاری ہیں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری صاف پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں تاکہ مزید ہلاکتوں سے بچا جا سکے۔

One thought on “کراچی میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت، کیسز میں اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!