سندھ حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف جامع آپریشن، کراچی میں کاروباری برادری کے مسائل پر اجلاس

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت شہر میں کاروباری برادری اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے انسدادِ تجاوزات اور لینڈ گریبنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قبضہ مافیا اور غیر قانونی اراضی واگذاری کے 21 کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں سے 6 کیسز کو پہلے ہی حل کر دیا گیا ہے۔

کراچی کسٹمز کی کارروائی، مسافر سے بڑی مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد

اجلاس میں شہر میں سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور مزید اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر آپریشن ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا اور تحریری شکایات پر فوری کارروائی کی جائے۔

چیئرمین آباد، کمشنر کراچی، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ، اینٹی کرپشن اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان سمیت کاروباری برادری کے نمایاں افراد اور ایف پی سی سی آئی کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ قبضوں کے خاتمے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے درمیان کوآرڈینیشن مزید مضبوط کی جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ قبضہ مافیا اور لینڈ گروپوں کے خلاف جاری آپریشنز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر میکنزم یقینی بنایا جائے گا۔ تاجر برادری نے اجلاس کے انعقاد، بروقت ریسپانس اور پولیس سپورٹ کو لائق ستائش قرار دیا اور قیام امن اور مفاد عامہ کے تحت جاری اقدامات میں حکومت کے ساتھ ہونے کا اظہار کیا۔

One thought on “سندھ حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف جامع آپریشن، کراچی میں کاروباری برادری کے مسائل پر اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!