کراچی: ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

کراچی: Federal Investigation Agency (FIA) کراچی زون نے حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ چھاپہ کلفٹن بلاک 8 میں واقع دفتر پر مارا گیا۔

سندھ حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف جامع آپریشن، کراچی میں کاروباری برادری کے مسائل پر اجلاس

گرفتار ملزم کی شناخت محمد وقاص ولد محمد حنیف کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے 40 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی، جبکہ موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق واٹس ایپ چیٹس بھی برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ رقم اور دیگر شواہد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد غیر قانونی مالیاتی لین دین کو روکنا اور حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کو متاثر کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!