صرافہ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا پانچ لاکھ روپے کی حد سے نیچے آ گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا بیروت میں کارروائی کا دعویٰ، حزب اللہ رہنما کے قریبی ساتھی کی شہادت
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت ساڑھے 9 ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 145 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت کم ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونا 95 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 723 ڈالر پر پہنچ گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 300 روپے کی کمی کے بعد 7 ہزار 884 روپے پر آگئی ہے۔
