اسرائیلی فوج کا بیروت میں کارروائی کا دعویٰ، حزب اللہ رہنما کے قریبی ساتھی کی شہادت

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیروت میں ایک کارروائی کے دوران حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کے ڈپٹی اور قریبی ساتھی علی یوسف خرشی کو شہید کر دیا ہے۔ صیہونی فوج کے ترجمان کے مطابق علی یوسف خرشی نہ صرف تنظیم کے اہم رہنما تھے بلکہ نعیم قاسم کے ذاتی سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے، جنہیں گزشتہ روز نشانہ بنایا گیا۔

کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 13 اپریل سے، 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

دوسری جانب عالمی سطح پر اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر بھی ہونا چاہیے۔ یورپی یونین کی فارن پالیسی چیف کایا کالاس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے حملوں کو کسی صورت دفاعی کارروائی قرار نہیں دیا جا سکتا اور حقِ دفاع کو اس پیمانے کی تباہی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔

برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے بھی لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ محض دس منٹ کے دوران 100 مقامات پر بمباری کی گئی، اور مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار ممالک اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں۔

One thought on “اسرائیلی فوج کا بیروت میں کارروائی کا دعویٰ، حزب اللہ رہنما کے قریبی ساتھی کی شہادت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!