کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی کے تحت گلستانِ جوہر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں نامزد عادی مجرم کاشف خان ولد نور نواز کو گرفتار کر لیا۔
کھنڈو گوٹھ میں لینڈ گریبرز کیخلاف بڑا آپریشن
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ گرفتار ملزم پیشہ ور جرائم پیشہ شخص ہے جو قبل ازیں متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ اس کی سابقہ گرفتاریوں میں درج ذیل مقدمات شامل ہیں:
- مقدمہ الزام نمبر 292/2017، دفعہ 23(i)A، تھانہ شاہ فیصل کالونی
- مقدمہ الزام نمبر 688/2021، دفعہ 397/34، تھانہ گلستانِ جوہر
- مقدمہ الزام نمبر 692/2021، دفعہ 23(i)A، تھانہ گلستانِ جوہر
- مقدمہ الزام نمبر 690/2021، دفعہ 397/34، تھانہ گلستانِ جوہر
- مقدمہ الزام نمبر 495/2024، دفعہ 8(i)، تھانہ گلستانِ جوہر
- مقدمہ الزام نمبر 1093/2024، دفعہ 8(i)(ii)، تھانہ شاہراہِ فیصل
ایسٹ پولیس نے شہریوں کو یقین دلایا کہ شہر میں منشیات اور جرائم کے خلاف جاری کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ عوام کو ایک محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

