کراچی: کمیونٹی پولیسنگ کراچی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تعاون سے شہر میں اربن فاریسٹ لگانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد شہری علاقوں میں سبزہ کاری کو فروغ دینا اور ماحول دوست اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔
گلستانِ جوہر پولیس نے متعدد مقدمات کا ملزم گرفتار
تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی ریپڈ ریسپانس فورس علی رضا تھے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ماہرین اور کمیونٹی پولیسنگ کے اہلکاروں نے مل کر 300 سے زائد پودے لگائے۔
کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اربن فاریسٹ کا قیام شہر میں ماحولیات کی بہتری، آلودگی میں کمی، شہریوں کے لیے صاف ستھرا ماحول اور قدرتی حیات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ اس اقدام سے شہریوں میں ماحولیات کے تحفظ اور کمیونٹی شراکت داری کا شعور بھی بیدار ہوگا۔
