کراچی: شاہ لطیف پولیس نے نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو کم عمر ملزمان کو اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث نکلے ہیں اور انہوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ رکشوں پر سوار مسافروں کو بھی اپنا نشانہ بناتے تھے۔
گلستانِ جوہر پولیس نے متعدد مقدمات کا ملزم گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت شاہ زیب اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے دو پستول، چھینے ہوئے موبائل فون اور چوری شدہ رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن کے ساتھ ساتھ مہران ہائی وے، نیشنل ہائی وے اور ملیر کے دیگر علاقوں میں بھی اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی تفصیلی جانچ شروع کر دی ہے اور ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
