بجلی کی قیمت نیپرا نے فی یونٹ 52 پیسے اضافہ منظور کرلیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

اس اضافے سے صارفین پر 12 ارب 66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے یہ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے۔ اضافے کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2026 کے بلوں پر ہوگا۔

صارفین سے اضافی رقم 52 پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصول کی جائے گی۔

نیپرا کے مطابق یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت کے الیکٹرک صارفین بھی متاثر ہوں گے۔ ان صارفین پر بھی یہی اضافہ تین ماہ تک لاگو ہوگا۔

لائف لائن صارفین کو اس اضافی چارج سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ پری پیڈ صارفین بھی اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

انکریمنٹل کنزیومپشن پیکیج کے تحت بل کیے جانے والے یونٹس بھی مستثنیٰ رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!