کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں اعلیٰ سطحی اچانک دورہ کیا گیا، جس میں اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کی کارکردگی اور قانونی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پاکستان کی ثالثی پر بھارت میں سفارتی مایوسی
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کے ہمراہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کا دورہ کیا، جہاں زیرِ تفتیش مقدمات اور جاری انکوائریز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ افسران سے کیسز کی پیشرفت، شواہد کے معیار اور قانونی کارروائیوں کی رفتار پر بریفنگ لی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، دورے کے دوران کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور مالی جرائم کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے تیز اور نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیا، تاکہ ملک میں منی لانڈرنگ کے خلاف جاری زیرو ٹالرنس پالیسی پر مؤثر عمل جاری رہے۔
ایف آئی اے حکام نے کہا کہ قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، اور مالی جرائم کے خلاف ادارے کی تمام کوششیں قانون کے دائرے میں رہ کر تیز اور نتیجہ خیز ہوں گی۔
