پاکستان کی ثالثی پر بھارت میں سفارتی مایوسی

پاکستان کی کامیاب ثالثی کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی پر بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی شہرت دیکھ کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز دو ہفتے کیلئے کھولنے کا اعلان کیا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 10 سال قبل اڑی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کر دیا جائے گا، لیکن آج سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کا نام بلند ہے جبکہ بھارت اور نریندر مودی کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی تجویز کردہ دو ہفتے کی جنگ بندی قبول کرلی ہے۔ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگ بندی کی منظوری دی، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر ایران پر کسی بھی حملے کو روک دیا گیا تو ایران بھی دفاعی کارروائی روک دے گا۔ ایرانی فوج سے رابطے کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے دو ہفتے تک محفوظ ٹرانزٹ ممکن بنایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران مخالف دھمکی کے جواب میں کہا کہ ایران مخالف بیان بازی کے باعث ٹرمپ کو ذلت آمیز پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی صدر نے بھی اپنی مقرر کردہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ایران پر بمباری دو ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔

یہ کامیاب ثالثی پاکستان کی سفارتی مہارت اور خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے اہم کردار کی غمازی کرتی ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!