کراچی: Azad Khan نے پولیس ہیڈکوارٹرز ایسٹ اور SSP Malir کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن کراچی، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی کورنگی اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
آرٹس کونسل کراچی میں سفرنامہ ’’کچورا‘‘ کی رونمائی
پولیس ہیڈکوارٹرز ایسٹ کے دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی کو سیکیورٹی انتظامات، ریکارڈ مینجمنٹ، ڈیوٹی روٹیشن اور نفری کی تعیناتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے عمارت کی سیکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں، سی سی ٹی وی نگرانی اور ایمرجنسی رسپانس میکانزم کا بھی جائزہ لیا۔
بعد ازاں ایس ایس پی ملیر آفس کے دورے کے دوران ضلع میں جاری پولیسنگ اقدامات، جرائم کی روک تھام، اسٹریٹ کرائم کے خلاف حکمت عملی اور عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے، مؤثر پٹرولنگ، انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں اور عوامی خدمت کے معیار کو بلند رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
