کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیز

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف مشترکہ اسنیپ چیکنگ مہم جاری ہے، جس میں ٹریفک پولیس کے ساتھ ضلعی پولیس اور اے وی ایل سی کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

کراچی میں پراپرٹی ریکارڈ ٹیمپرنگ، سابق سب رجسٹرار گرفتار

حکام کے مطابق مہم کے دوران بغیر نمبر پلیٹ، نمبر پلیٹس کو چھپانے، یا غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ضبط کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل مقررہ ضوابط کے مطابق درست اور رجسٹرڈ نمبر پلیٹس لگانے کے بعد مالکان کو واپس کی جائیں گی۔

مزید برآں شہریوں کی سہولت کے پیش نظر موقع پر ہی لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل بھی جاری رکھا گیا ہے تاکہ شہری آسانی سے قانونی تقاضے پورے کر سکیں۔

کراچی ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اور اپنی گاڑیوں پر واضح اور مستند نمبر پلیٹس کا استعمال یقینی بنائیں، بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹریفک حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہریوں کے محفوظ اور منظم سفر کو یقینی بنانے کے لیے ایسی مہمات آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔

One thought on “کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!