کراچی: سخی حسن قبرستان میں غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی کے واقعے کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
کراچی پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر قبرستان کاشف خان کی مدعیت میں تھانہ نور جہاں میں قانونی کارروائی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق چند روز قبل قبرستان کے اندر قبروں کے اطراف درخت کاٹے گئے تھے اور لکڑیاں فروخت کرنے کی کوشش کی گئی۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے موصولہ شکایات کے بعد فوری ایکشن لیا گیا۔ میئر کراچی کی ہدایات کے مطابق واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تاکہ مقامی قبروں اور قبرستان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

