کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے تھانہ بلال کالونی سیکٹر 5J ڈی موڑ کے قریب ایک شاندار پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔ واقعہ واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کے پولیس سے آمنا سامنا کے دوران پیش آیا، جس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق، پولیس کی بروقت اور مؤثر حکمت عملی نے دونوں ملزمان کی ہلاکت کو ممکن بنایا۔ پولیس مقابلے میں کانسٹیبل طلحہ مگسی بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔
ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد پسٹل، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ اسلحہ فارنزک جانچ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے مزید تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک واقعے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں۔

