پاکستان: آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت نے ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ رچانے کی کوشش کی جو بے نقاب ہو گیا ہے۔ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی سطح پر مضبوط موقف کے پیشِ نظر مودی سرکار اور گودی میڈیا شدید تذبذب کا شکار ہیں۔
کیماڑی پولیس کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار
ماہرین کے مطابق، بھارتی وزیر دفاع کی جارحانہ بیانات اور خفیہ ایجنسی ‘را’ کی سرگرمیاں انتخابات کے قریب پرانی پلے بک کے مطابق فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کا حصہ ہیں۔ مغربی بنگال، آسام اور دیگر بھارتی ریاستوں میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈا کی مہم شروع کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا اور ‘را’ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستانی ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر بھی فالس فلیگ ڈرامہ تیار کرنے کی مذموم کوشش جاری ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق بھارت کی یہ سیاسی مہم پاکستان مخالف جذبات ابھار کر انتخابی فائدہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ گزشتہ سال آپریشن سندور میں شکست کے باوجود بھارت نے کوئی سبق نہیں سیکھا، اور مزید ہزیمت کا سامنا ابھی باقی ہے۔ پاکستانی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ شدید، مؤثر اور فیصلہ کن ہوگا۔
