کیماڑی پولیس کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار

کراچی: کیماڑی پولیس نے ساؤتھ زون میں عوام کی فلاح اور جرائم کی روک تھام کے لیے اسنیپ چیکنگ کے دوران گٹکا ماوا اور چھالیہ فروشی میں ملوث دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 40 کلو چھالیہ اور 180 پڑیاں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوئی ہیں۔

درخشاں پولیس کی کارروائی، ڈی ایچ اے میں فحش ڈانس پارٹی ناکام، 21 گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت حسنین اور پیرو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی عوام کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے اور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گٹکا اور چھالیہ فروشی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ایسی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں گی۔

One thought on “کیماڑی پولیس کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!