درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 6، چھوٹا نشاط کمرشل، لین 4 میں واقع کیفے K کلب میں جاری فحش ڈانس پارٹی کو ناکام بنا دیا۔
رینجرز کی کارروائی، شانو گینگ کے 4 کارندے گرفتار
پولیس کے چھاپے کے دوران پارٹی میں تیز آواز میں میوزک سسٹم کے ساتھ فحش رقص اور مضر صحت حقہ/شیشہ کے استعمال کا انکشاف ہوا۔ کارروائی کے دوران 16 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کیا گیا، جبکہ چند افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 عدد حقہ/شیشہ بمعہ 11 مختلف فلیورز اور ایک عدد JBL ہیوی سائز اسپیکر برآمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا۔
گرفتار مرد ملزمان: احمد، ایان، علی، اسامہ، فہیم، سیف خان، اسد، محمد ابراہیم، محب علی، مہاد، علی خان، تنزیل، نصیر علی، عبداللہ (محمد), احسن اور عبداللہ (بشیر)۔
گرفتار خواتین ملزمان: کائنات، مشال، مہنور، اقصیٰ ریحان اور ندا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 226/2026 بجرم دفعات 294/269/270/34 تعزیرات پاکستان اور 4/6 ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس 2015 کے تحت درج کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
