ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ بے نقاب، خاتون ریسکیو

ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک متاثرہ خاتون کو ریسکیو کر لیا جبکہ متعدد مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق، مقدمہ درج

ترجمان کے مطابق یو اے ای سے آنے والی خاتون کو انسانی اسمگلنگ اور جبری جسم فروشی کا نشانہ بنائے جانے پر محفوظ تحویل میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں محسن، انعم اور کاشف نامی افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسی طرح ترکی جانے والے تین مسافر عدیل احمد، سید فیصل شاہ بخاری اور شہباز احمد کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا، جبکہ ایجنٹس زاہد اور مجیب کی جانب سے فراڈ کے ذریعے ویزے فراہم کرنے کا بھی انکشاف ہوا۔

مزید کارروائیوں میں ایبٹ آباد کے رہائشی امان اللہ خان کو جعلی ترک ویزہ رکھنے پر آف لوڈ کیا گیا، جس نے ایجنٹ رضوان کے ذریعے ویزہ حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔

اسی طرح گجرات کے رہائشی محمد عبداللہ کو مراکش کے راستے اٹلی اسمگلنگ کی کوشش پر آف لوڈ کیا گیا، جبکہ ایجنٹ مظمل فاروق کی جانب سے غیر قانونی بیرون ملک بھجوانے کا منصوبہ بھی بے نقاب ہوا۔

ایف آئی اے کے مطابق تمام افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 04 05 at 3.34.59 PM

WhatsApp Image 2026 04 05 at 3.34.59 PM 1

One thought on “ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ بے نقاب، خاتون ریسکیو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!