پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) – وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے جنگ بندی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

کراچی میں بارشوں کے پیشِ نظر پاکستان رینجرز سندھ الرٹ، نشیبی علاقوں میں فوری ریسکیو اور حفاظتی اقدامات

خطے کی موجودہ صورتحال پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایران میں جاری جنگ سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے اور اس کے نتیجے میں ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم بھی خطے میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور پاکستان نے خطے میں جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ہمارے دو جہاز آبنائے ہرمز میں رکے ہوئے تھے، جو اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے محفوظ طور پر گزر گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے وزرائے اعلیٰ نے وفاق کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس دوران تین ہفتوں میں وفاق نے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے کی کٹ لگائی اور پارلیمنٹرینز نے تیل کی بچت کو یقینی بنایا۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے سفارتی اور عملی اقدامات جاری رکھے گا تاکہ معاشی اور انسانی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

One thought on “پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری، وزیراعظم شہباز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!