کراچی میں نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے واٹر کارپوریشن کا ہنگامی ایکشن، جیٹنگ اور سکشن مشینیں تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مختلف ٹاؤنز اور حساس علاقوں میں جیٹنگ اور سکشن مشینیں متحرک کر دی گئی ہیں تاکہ پانی کی نکاسی کا عمل بلا تعطل جاری رہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کے مسودے اور قانون سازی پر غور

ترجمان نے بتایا کہ نشیبی علاقوں کی پیشگی نشاندہی کے بعد شاہراہِ فیصل، بلوچ کالونی، نرسری، ایف ٹی سی، سی ایم ہاؤس، گورنر ہاؤس، صدر، ٹاور اور بلاول چورنگی سمیت دیگر اہم مقامات پر مشینری تعینات کی گئی ہے۔ تمام ٹاؤنز میں جیٹنگ اور سکشن مشینیں پہنچا دی گئی ہیں اور پانی کی مکمل نکاسی تک عملہ اور مشینری فیلڈ میں موجود رہے گی۔

واٹر کارپوریشن نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام متعلقہ ادارے اور بلدیاتی محکمے اس عمل میں موثر رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں بروقت اقدامات کے باعث پانی کے بہاؤ میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو ممکنہ مشکلات سے بچایا جا سکے گا۔

کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کا عمل تیزی سے جاری ہے اور متعلقہ افسران مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 04 02 at 4.39.22 PM

WhatsApp Image 2026 04 02 at 4.39.23 PM WhatsApp Image 2026 04 02 at 4.39.23 PM 2 WhatsApp Image 2026 04 02 at 4.39.24 PM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!