پاک چین بحری مشق سی گارڈین 4 کراچی میں اختتام پذیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – پاک بحریہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (نیوی) کے درمیان مشترکہ بحری مشق “سی گارڈین 4” کامیابی کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ مشق 25 مارچ سے یکم اپریل 2026 تک منعقد ہوئی، جس کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون، ہم آہنگی اور میری ٹائم سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

بہادر آباد میں ایم کیو ایم کا تنظیمی اجلاس

مشق دو مراحل پر مشتمل تھی، جس میں ابتدائی پانچ روزہ پورٹ فیز کراچی پورٹ پر منعقد ہوا جبکہ بعد ازاں شمالی بحیرۂ عرب میں دو روزہ سی فیز کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایل اے (نیوی) کے جنگی جہاز “داچنگ” کی کراچی آمد پر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے پرتپاک استقبال کیا۔

پورٹ فیز کے دوران مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں کے دورے، بحری چیلنجز پر تبادلہ خیال، بحری تنصیبات کے وزٹس اور ینگ آفیسرز سیمینار شامل تھے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ اور باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دینا تھا۔

بعد ازاں سی فیز کے دوران فضائی دفاعی مشقیں، متعدد جہتی حملوں سے نمٹنے کی حکمت عملی، پاک بحریہ کی آبدوز کے ساتھ مشترکہ مشقیں، روایتی جنگی مشقیں اور لائیو گنری فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ ان مشقوں سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی اور جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

مشق کے اختتام پر پاک بحریہ اور پی ایل اے (نیوی) نے بحیرۂ عرب میں مشترکہ گشت (پیٹرولنگ) بھی کی، جو خطے میں سمندری سلامتی، استحکام اور امن کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا مظہر ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایسی مشترکہ مشقیں علاقائی سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

One thought on “پاک چین بحری مشق سی گارڈین 4 کراچی میں اختتام پذیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!