کراچی: متوقع بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ متحرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – متوقع موسمی صورتحال اور بارشوں کے پیش نظر سندھ کی محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) مکمل طور پر متحرک ہو گئی ہے۔ مشیر برائے بحالی گیانچند ایسرانی نے ادارے کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر ممکن تیاری کر کے موسم کی شدت سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہے۔

راجویر سنگھ سودھا کی محکمہ اوقاف آمد، انسانی حقوق پر تبادلہ خیال

گیانچند ایسرانی کے مطابق کل سے 4 اپریل تک کراچی، حیدرآباد، سکھر اور دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈی جی سلمان شاہ نے بتایا کہ کراچی کے اہم مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس تعینات کیے جائیں گے تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیمز مرکزی شاہراہوں پر موجود رہیں گی۔

ادارے نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت دیگر اضلاع میں فوکل پرسنز بھی نامزد کر دیے ہیں۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔ سلمان شاہ نے کہا کہ ادارہ ایک مربوط ڈیزاسٹر ریسپانس میکانزم کے تحت کام کر رہا ہے اور صوبے کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ آسمانی بجلی اور تیز ہوائیں کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، لہٰذا غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور کاشتکار احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شہریوں سے تعاون اور متوقع موسمی صورتحال کے دوران سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

One thought on “کراچی: متوقع بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ متحرک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!