خیبرپختونخوا میں 13 خوارج ہلاک

پشاور (اسٹاف رپورٹر) – سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے باڑہ اور ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔

موٹروے ایم نائن کی بہتری کے لیے اجلاس

آئی ایس پی آر کے مطابق باڑہ میں ہونے والے آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ ضلع بنوں میں کارروائی کے دوران مزید 3 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز مسلسل جاری ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بنوں اور باڑہ میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں علاقے میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

One thought on “خیبرپختونخوا میں 13 خوارج ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!