کراچی (اسٹاف رپورٹر) – موٹروے پولیس ساؤتھ زون، ایف ڈبلیو او (اسکور) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے حکام نے موٹروے ایم نائن کے حوالے سے ایک اہم مشترکہ آپریشنل اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس ایف ڈبلیو او (اسکور) کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس جامشورو، جی ایم این ایچ اے ایم نائن اور کمانڈنگ آفیسر اسکور شریک ہوئے۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ٹریفک چیکنگ مہم
اجلاس میں موٹروے ایم نائن پر جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا گیا اور مرمت کے اگلے مرحلے کے لیے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ روڈ سیفٹی اقدامات، حادثات کی روک تھام، اور اسپیڈ چیکنگ کو مزید مؤثر بنانے کے طریقوں پر تفصیلی غور کیا گیا تاکہ موٹروے پر سڑک حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے ایم نائن کی کارکردگی اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات زیر غور لائے، اور بہتر کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے بعد موٹروے ایم نائن کا مشترکہ فیلڈ سروے بھی کیا گیا تاکہ عملی سطح پر بہتری کے مواقع اور اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ اجلاس نہ صرف مرمت کے کام اور روڈ سیفٹی کے اقدامات کے لیے اہم تھا بلکہ مستقبل میں موٹروے کے انفراسٹرکچر اور حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

